• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mashal Khans Shooter Arrested
مردان پولیس نے مشعال پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔

ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے بتایا ہے کہ مشعال پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم عمران کو آج خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گرفتارکرلیا، ملزم عمران مشعال کا کلاس فیلو تھا۔

ڈی آئی جی مردان عالم شنواری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اس نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے بیان کے مطابق مشعال کو گولیاں عمران نے ہی ماری تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے مشعال کی لاش کوجلانے سے بھی بچایا ہے،تاہم یونی ورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دینے میں تاخیر کی اور وہ خود 3گھنٹے تک واقعے کی انکوائری کرتی رہی۔
تازہ ترین