• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن رد الفساد، 5دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار

Operation Raddul Fassad 5 Terrorist Killed In Balochistan
سرچ اور انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں 5دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حساس اداروں اور ایف سی نے بلوچستان کے علاقے گاوک اور مند میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے،جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 2 جوان زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی خفیہ اطلاعات پر 12 آپریشن کیے گئے۔
تازہ ترین