• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے بھارتی سرمایہ کار جندال کی ملاقات

Indian Business Sajjan Jindal Meets Nawaz Sharif
بھارتی سرمایہ کارسجن جندال نے پاکستان کا غیر اعلانیہ دورہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق سجن جندال بھارتی تاجروں کے وفد کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روز نجی دورے پر مری گئے تھے، جہاں بھارتی وفد کے ہمراہ سجن جندال نے ان سے غیراعلانیہ ملاقات بھی کی۔

ذرائع کہتے ہیں کہ بھارتی سرمایہ کار جندال وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی دوست ہیں، ذاتی نوعیت کی اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات بھی زیرغور آئے۔

ذرائع کے مطابق کٹھمنڈو میں سارک کانفرنس کے موقع پر بھی سجن جندال نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جندال کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات پاک بھارت ٹریک ٹوڈپلومیسی کا حصہ ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارتی تاجر سے وزیر اعظم کی ملاقات خفیہ نہیں تھی، نواز شریف اور سجن جندال پرانے دوست ہیں،اس ملاقات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔
تازہ ترین