دنیا بھر میں منفرد شوز کا انعقاد توکیا جا تا ہی ہے لیکن حال ہی میں پولینڈ کے شہر اوپولے میں سالانہ انٹرنیشنل ڈاگ شوکا اہتما م کیا گیا جس میں 268مختلف سائز اور نسلوں سے تعلق رکھنے والے4200سے زائد کتوں نے شرکت کی۔
اس شو میں پولینڈ سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے صحتمند اور توانا کتوں نے ماڈلز کی طرح سب کے سامنے چل کر اپنے حسن کے جلوے بھی دکھائے۔
اس ایونٹ میں مختلف صلاحیتوں کے حامل کتوں کے درمیان مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔
مقامی ایکسپو سینٹرمیں منعقد کیاگیا یہ2روزہ ڈاگ شو ایک میلے کا سا منظر پیش کر رہا تھا جہاں ان کتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے شائقین کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔