• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیازی صاحب نے جھوٹ کا ریکارڈ قائم کردیا، شہباز شریف

Niazi Makes New Records Of Lies Shahbaz Sharif
وزيراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الزام کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی صاحب نے جھوٹ کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپنا قانونی حق استعمال کریں گے، اگران پر عمران خان کا الزام سچ ثابت ہوجائے تو تو انہیں قیامت تک معاف نہ کیا جائے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عمران خان کا الزام غلط ثابت ہو تو وہ عدالت عظمیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ پھر صادق اور امین کا فیصلہ کرلیا جائے۔
تازہ ترین