• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی جنگی جہاز بحیرہ اسود میں حادثے کےبعد ڈوب گیا

Russian Warship Sinks After Collision With Freighter In Black Sea
روس کا جنگی بحری جہاز ترک ساحلوں کے قریب ایک اور جہاز سے ٹکراکر ڈوب گیا، بروقت امدادی کاروائی کے نتیجے میں ملاحوں کو بچالیا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق روسی نیوی کا جنگی جہاز بحیرہ اسود میں ایک کارگو جہاز سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا۔ روسی وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ ٹکراؤ کے بعد عملے کے ارکان اس بحری جہاز کو ڈوبنے سے بچانے کی بھرپور کوشش کی۔

بروقت امدادی کاروائیوں کی وجہ سے جہاز پر موجود عملے کے تمام 78 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
تازہ ترین