• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس ارب کی پیش کش ، عمران کے بیانات نے معاملہ الجھادیا

Imran Khan Passed Contradictory Statement
عمران خان کو 10 ارب روپے کی آفر کرنے والا کون ہے ؟ کس کے قریب ہے؟عمران خان نے نام تو بتانے سے انکار کردیا لیکن آفر کر نے والے کا تعلق کس سے ہے اس بارے میں ان کے مختلف بیانات نے معاملے کو الجھا دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں پیشکش کرنے والے کے متعلق پہلے بتایا کہ وہ حکومت ہے، پھر کہا کہ شہباز شریف کا قریبی بندہ ہے اور پھر کہا کہ حمزہ شہباز کا دوست ہے۔

عمران خان سیاست کے میدان میں ایک نیا الزام لائے، کہا کہ انہیں پاناما لیکس پر خاموش رہنے کے لیے دس ارب روپے کی آفر کی گئی، یہ پیش کش کس نے کی،پہلے عمران خان نے ایک تقریب میں اس کا انکشاف کیا۔

پھر ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ انہیں یہ پیشکش کرنے والے کا تعلق شہباز شریف سے ہے، تعلق یا رشتہ؟ عمران خان متذبذب نظر آئے۔

تاہم حامد میر کو انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک دوست سے حمزہ شہباز کے ایک دوست نے دبئی میں ملاقات کر کے یہ پیش کش کی۔

ان تین بیانات میں سے حقیقت کس بیان میں ہے یا پھر تینوں میں کوئی حقیقت نہیں، الزام بڑا ہے، فیصلہ جلد ہونا چاہیے۔
تازہ ترین