• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے دانیال عزیز کا عمران خان کو چیلنج

Daniyal Aziz Khan Challenge To Imran Khan
مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز نے عمران خان کو چیلنج دے دیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نام بتائیں، جواب دیں کہ انہیں 10 ارب روپے کی پیش کش کس نے کی؟ عمران خان نے یہ الزام لگا کر بھی یوٹرن لینا شروع کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز کہتے ہیں کہو عمران خان اور جہانگیر ترین سند یافتہ ٹیکس چور ہیں، دونوں کو احتساب کے لیے پکڑ پکڑ کر لائیں گے۔10ارب روپے کی پیشکش کس نے کی، ہمت ہے تو اس کا نام بتاؤ ۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت کےساتھ ساتھ عمران خان کا نام یوٹرن خان بن گیاہے عمران خان نے پہلے 35 پنکچر کا جھوٹ بولا ،اب 10 ارب کا جھوٹ بول رہے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہا کہ بہت ہوچکا قوم کو بیوقوف بنانے کے دن ختم ہوگئے،خان صاحب سرجھکا کر قوم سے معافی مانگ لیں۔
تازہ ترین