• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے وزیرداخلہ کی ملاقات، ڈان لیکس پر تبادلہ خیال

Ch Nisar Meets Pm Nawaz Sharif
وزیراعظم میاں نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کرکے ڈان لیکس سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈان لیکس سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے کچھ اہم قانونی اور انتظامی امور طے کرنا لازمی ہیں تاکہ کمیٹی کی سفارشات کا اعلان ہوتے ہی ان پر فوری عملدرآمد شروع ہوجائے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ 24سے 36گھنٹوں میں ان امور پر کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد کمیٹی کی تمام سفارشات کا باقاعدہ عمل درآمد کے ساتھ اعلان کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین