• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ٹیم کے کپتان عمر اکمل جنید کی عدم دستیابی سے بے خبر

Punjab Cricket Team Captain Umar Akmal Unaware About Junaid Khan
پاکستان کپ میں پنجاب کی ٹیم کے کپتان عمر اکمل میچ میں اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی فاسٹ بولر جنید خان کی میچ میں عدم دستیابی کے بارے میں بے خبر نکلے جبکہ جنید کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ہیں جس کا علم ٹیم مینجمنٹ اور ڈاکٹر کو بھی تھا۔

راولپنڈی میں جاری پاکستان کپ میں سندھ کے خلا ف میچ میں پنجاب کی ٹیم کے کپتان عمر اکمل نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ انہیں جنید خان کی دستیابی کے بارے میں علم نہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ جنید خان کے بارے میں نہ تو اُنہیں معلوم ہے اور نہ ہی ٹیم مینجمنٹ کو،دوسری جانب اپنے کپتان کی جانب سے یہ ریمارکس سن کر جنید خان حیرت میں پڑگئے۔

انہوں نے عمر اکمل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بیمار ہیں جس کا علم ٹیم ڈاکٹر اور مینجمنٹ کو ہے، عمر اکمل کو بھی ان کی بیماری کا پتہ ہے لیکن انہیں حیرت ہے کہ کپتان نے ایسا کیوں کہا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کی اس بیان بازی کا فوری طور پر نوٹس لے لیا ہے اور حقیقت جاننے کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ شفیق احمد پاپا ہوں گے، دیگر اراکین میں پنجاب کی ٹیم کے منیجر اور کوچ شامل ہیں۔
تازہ ترین