• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرایجنسی ،بم فیکٹری پکڑی گئی،3دہشتگرد گرفتار

Bomb Factory Found In Khyber Agency 3 Arrested
فرنٹیئر کور نے آپریشن ردالفساد میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے خیبرایجنسی میں 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاجبکہ زیر زمین بم بنانے والی فیکٹری بھی قبضے میں لے لی۔

ترجمان فرنٹیر کور کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے بر قمبر خیل میں کی گئی جس میں تین اہم دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا۔

دہشت گردوں نے چند روز قبل باڑہ قمبر خیل میں لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے اڑایا تھا ۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ دہشت گردوں نے زیر زمین فیکٹری بھی بنائی ہوئی تھی جس میں بم تیار کیے جاتے تھے۔

ترجمان کے مطابق تفتیش میں دہشت گردوں کے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیم سے رابطوں کا پتاچلا ہے۔
تازہ ترین