• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا نے ’جیو نیوز‘ پر احسان اللہ احسان کا انٹرویو روک دیا

Pemra Stop Ahsanulla Ahsan Interview
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ میں احسان اللہ احسان کے انٹرویو پرپیمرا کی جانب سے یک طرفہ پابندی عائد کردی گئی۔

آئی ایس پی آر نے سابق ترجمان کالعدم تحریک طالبان احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان جاری کیا، جس میں احسان اللہ احسان نے بطور ترجمان تحریک طالبان اپنے جرائم کا اعتراف کیا، احسان اللہ احسان کا گرفتاری دینا اور اعترافی بیان آپریشن رد الفساد کی اہم کامیابی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جرگہ‘ کے اینکر سلیم صافی نے احسان اللہ احسان کا خصوصی انٹرویو کیا،جس میں احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کے مزید نکات پر گفتگو ہوئی۔

انٹرویو میں گھناؤنے جرائم کے اعترافی بیانات کی مزید تفصیلات کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی تاہم پیمرا نے ’جیو نیوز‘ کا انٹرویو نشر ہونے سے پہلے ہی بین کر دیا۔

’جیو نیوز‘ نے انٹرویو روکنے پر پیمرا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے، ادارہ وسیع تر عوامی مفاد میں حقائق منظر عام پر لاتا رہے گا۔
تازہ ترین