• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کا شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے اورسفارتی اقدامات پر غور

Us Pondering To Put Pressure And Diplomatic Efforts On North Korea
امریکہ، شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کو ختم کرنے کے لیے دباؤ بڑھانے اور اس پر سخت پابندیاں عائد کرنے سمیت سفارتی اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حکمت عملی کا اعلان 100 امریکی سینیٹرز کے ساتھ ہونے والی خاص بریفنگ کے بعد کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹیلرسن، وزیرِ دفاع جیمز میٹس اور نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈان کوٹس نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کا استحکام اور پر امن جوہری تخفیف چاہتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اپنا اور اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ قبل ازیں بحرالکاہل میں امریکہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا میں جدید دفاعی میزائل نظام کی تنصیب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو اگر اپنے گھٹنوں پر نہیں تو اُن کے ہوش ٹھکانے لے ہی آئے گی۔

جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر چین نے بھی ملک میں تیار کیا جانے والا دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز پانی میں اتار دیا ہے۔
تازہ ترین