• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں ایف آئی اے کی کارروائیاں، 4ملزم گرفتار

4 Criminals Arrested In Operations By Fia In Different Cities
ایف آئی اے نے مختلف شہروں میں کارروائی کر کے جعل سازی کے ذریعے بینک سے 50 لاکھ روپے کا قرض حاصل کرنے والے 2ملزمان سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کر کے جعل سازی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے۔ ملزمان میں نجی بنک کا ریلیشن شپ منیجر امین الحق اور نذر خان شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے جعل سازی کی اور نجی بینک سے 50 لاکھ روپےقرض حاصل کیا۔ ایف آئی اے نے گجرات اور گوجرانوالہ میں کارروائی کر کے راجا عمران اور شاہد عمران نامی 2 ٹریول ایجنٹوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
تازہ ترین