• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: پرانی دشمنی پر 2گروپوں میں فائرنگ، شخص جاں بحق

Groups Clash Over Old Enmity In Peshawar Leaves 1 Dead
پشاور میں تھانہ یکہ توت کی حدود میں 2 گروپوں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق، جبکہ ایک زخمی ہے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے شخص کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

دوسری جانب پشاور میں ہی تھانہ ریگی اورقریبی علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ آپریشن میں 33افراد گرفتار کیے گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی ، برآمد ہونے والے اسلحے میں 3پستول اور کئی کارتوس شامل ہیں۔ زیرحراست افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین