• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل: گجرات نے بنگلور کو7 وکٹ سے شکست دیدی

Gujrat Beats Bangalore By 7 Wickets In The Ipl Match
انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات لائنز نے رائل چیلجرز بنگلور کو7 وکٹ سے ہرادیا ہے۔ میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

بنگلو ر کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں بنگلور رائلز چیلنجرز پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 134 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے یادیو 31 اور پون نیگی نے 32 رنز اسکور کئے۔گجرات کے بولرز کی جانب سے انڈریو ٹائی نے3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں گجرات لائنز نے ہدف5.13 اوورز میں حاصل کرلیا، جس میں ایرون فنچ نے 34 گیندوں پر 72 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔سریش رائنا 34 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

ایونٹ میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے، جہاں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ دہلی دیئر ڈیولز سے ہوگا۔ یہ میچ کولکتہ میںدوپہر ساڑھے 3 بجے کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ میں کنگز الیون پنجاب ، سن رائزرز حیدرآباد سے شام ساڑھے 7 بجے موہالی میں ٹکرائے گی۔دونوں میچ جیو سپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
تازہ ترین