• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے ماہر شیفس کا کارنامہ، 5ٹن وزنی کیک تیار کرلیا

Chinese Chefs Achievement Bakes Cake Weighing 5 Tons
یوں تو آپ نے کئی شیفس کے تیار کردہ منفرد کیک دیکھے ہوں گے، لیکن جناب چین کے ماہر شیفس کے تو کیا ہی کہنے کہ جنہوں نے5 ٹن وزنی دیوہیکل کیک تیار کرلیا ہے۔

چین کے صوبے Henanکی کاؤنٹی Luanchuanسے تعلق رکھنے والے ماہر شیفس نے30ہزار انڈوں،450کلو چینی، 300کلو دودھ اور میدے کا استعمال کر کے8.1میٹر قطر والا 5ٹن وزنی دیوہیکل تیار کیا۔

شیفس نے کیک کی تیاری اور سجاوٹ کیلئے بلڈوزر اور کرین جیسے دیوہیکل مشینوں کا بھی استعما ل کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔

منفرد نوعیت کے اس ایونٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مزیدار کیک مفت میں کھا کراس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔
تازہ ترین