• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
126 Cases Reported Of Chicken Pox In Punjab
محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں چکن پاکس کے اب تک 126 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد مزید 10 ہزارویکسین خریدنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

پنجاب میں چکن پاکس کی صورتحال پر ڈی جی ہیلتھ کی زیر صدارت ٹیکنیکل گروپ کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک چکن پاکس کے 126 کیسزرپورٹ ہوئے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ چکن پاکس کے لیے ویکسین کی مزید 10 ہزار خوراکیں خریدی جارہی ہیں۔اس مرض سے فیصل آباد میں 16 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، ان میں سے زیادہ تر افراد کی عمریں 21 سے 46 برس کے درمیان ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور اور فیصل آباد میں انسداد چکن پاکس کی خصوصی مہم چلائے جائے گی۔
تازہ ترین