• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پولیس آپریشن میں 11 افراد زیر حراست ، 2 چور گرفتار

Lahore Police Operation 11 Detained 2 Robbers Arrested
لاہور میں اقبال ٹاؤن پولیس نے مون مارکیٹ میں سرچ آپریشن کر کے 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ہے۔

شناختی کوائف نامکمل ہونے پر 11 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا، جہاں اُن سے تفتیش جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران کرایہ نامہ تھانے میں رجسٹر نہ کروانے پر ایک شخص کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ادھر لاہور میں ساندہ پولیس نے ریکارڈ یافتہ2 چوروں کو گرفتار کر کے 8 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں،چور مسروقہ موٹرسائیکلیں اوکاڑہ میں اونے پونے داموں بیچ دیتے تھے۔

ایس پی اقبال ٹاون ڈویژن عمر فاروق نے تھانہ گلشن راوی میں پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ گرفتار موٹر سائیکل چور مصور علی اور خورشید کے تیسرے ساتھی کو تلاش کر رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 موٹر سائیکلیں، 6 موبائل فون، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں۔

ایس پی نے مزید بتایا کہ ساندہ پولیس نے ایک منشیات فروش شفاقت کو بھی گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے شراب اور بیئر کی سینکڑوں بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔
تازہ ترین