• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: فضائی کوریج، اجتماعات اور شیشہ پینے پر پابندی لگ گئی

Punjab Bans Aerial Coverage Gatherings And Shishas
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں فضائی کوریج کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی، ہیلی کیمروں اورغباروں کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے اور یہ پابندی 31مئی تک برقرار رہے گی ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت فضائی میڈیا کوریج اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی، ریموٹ کنٹرول ماڈل ایئر کرافٹس، ہیلی کیمروں، غباروں اور دیگر ایسے تمام فضائی سسٹم کے استعمال پر 31مئی تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اسکے علاوہ چار دیواری کے اندر اور باہر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں، جلوس، جلسوں اور احتجاجی مظاہروں پر بھی 11جون تک پابندی ہوگی۔

ایک اور نوٹی فکیشن کے تحت ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، پارکوں، کیفے، کلبوں اور اوپن پبلک مقامات پر شیشہ اور حقہ پینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین