• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا حکومت مخالف پروپیگنڈا، پولیس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Police Decided To Take Action Against Social Media Anti Government Propaganda
خبردار اور ہوشیار پنجاب پولیس نے اپنے ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، جو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔

پولیس حکام کےمطابق سوشل میڈیا پرحکومت مخالف پروپیگنڈےمیں ملوث پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے۔

اس سلسلے میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ایک کانسٹیبل حافظ سمیر احمد کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیاہے۔ حافظ سمیر احمد پرالزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹ شیئر کی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3دن میں جواب دے ورنہ اس کے خلاف پولیس رولز کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین