• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما پیپرز کیس:آج جے آئی ٹی تشکیل پانے کا امکان

Panama Papers Case Possibility Of Jit Today
پاناما پیپرز کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آج جے آئی ٹی تشکیل پانے کا امکان ہے، جے آئی ٹی کے لئے 6 مختلف سرکاری محکموں سے افسران کے ناموں کی فہرست سپریم کورٹ کو موصول ہو چکی ہے۔

جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک، سیکورٹی ایند ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، نیب، آئی ایس آئی اور ایم آئی کی طرف سے تین تین افسران کے ناموں پر مشتمل فہرست سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو موصول ہوگئی ہیں۔

ہر محکمے کی طرف سے تجویز کردہ تین افسران کے ناموں میں سے سپریم کورٹ ایک نام منتخب کرکے 6 افسروں پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے گی۔

ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کے عہدے کے افسر کریں گے، مختلف محکموں کی طرف سے بھجوائے گئے افسران کے نام سرکاری طور پر ظاہر نہیں کئے گئے۔
تازہ ترین