• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے تحت انٹرکے امتحانات

Karachi Intermediate Papers Start From Today
انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات آج شروع ہورہے ہیں جن میں دولاکھ سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔

کراچی میں گیارہوں اور بارہویں جماعت کے پرچے دو شفٹوں میں ہوں گے، صبح کی شفٹ میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے پرچے ہوں گےجن میں ایک لاکھ تین ہزار 727 امیدوار شرکت کریں گے، طلبہ کیلئے57اور طالبات کیلئے51امتحانی مراکز بنائےگئے ہیں۔

سیکنڈ شفٹ میں کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے پرچے ہوں گے جن میں 78 ہزار305سے زائد امیدوار شرکت کریں گے، طلبہ کےلئے 60اور طالبات کیلئے44امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ طالبات کے امتحانی مراکز میں خواتین پر مشتمل وجیلنس اور طلبا کیلئے مرد اساتذہ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
تازہ ترین