• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے سیریز نہ کھیل کر مالی طور پر نقصان پہنچایا، شہریار خان

India Has Caused Financial Loss Series For The Game Shahryar Khan
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ ہم لوگ بگ تھری سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے تھے، بھارت سے چھ سیریز کھیلنی تھیں لیکن اس نے نہیں کھیلی جس سے پاکستان کو مالی طور پر نقصان ہوا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بگ تھری فارمولے کو تبدیل کرنے میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ہمارے ساتھ ہیں، آئی سی سی کے نئے آئین کی بھارت اور سری لنکا نے مخالفت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بگ تھری غیرجمہوری تھا، منصب سنبھالنے کے بعد بگ تھری کو ختم کرنے کی جدوجہد کی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا نیا آئین جون میں دوبارہ پیش کیا جائے گا، نئے آئین کے پیش ہونے تک بگ تھری کا معاملہ ختم ہوچکا ہوگا۔
تازہ ترین