• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا: فوجی پریڈ میں اسلحہ کی نمائش، امریکا پر ہیبت طاری

North Korean Military Parade Displaying Arms Overcome By Fear Us
امریکا پرشمالی کوریا میں فوجی پریڈ کے دوران اسلحہ کی نمائش کی ہیبت طاری ہے۔

امریکی ماہردفاع نے بعض میزائلوں کو نقلی اور کھلونا ہتھیار قرار دے دیا، امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بڑا تنازع ہوسکتا ہے۔

پندرہ اپریل کو شمالی کوریا میں ہونے والی فوجی پریڈ میں اسلحہ کی نمائش پر امریکی ماہر دفاع مائیکل پریگینٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پریڈ میں شمالی کوریا نے جن ہتھیاروں کی نمائش کی وہ نقلی تھے۔

امریکی ماہر دفاع نے ہتھیاروں کے کور پلاسٹک اورفوجیوں کے جنگی چشموں کےغیر معیاری ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
تازہ ترین