اپنی شادی کے موقع پرنت نیا اور خوبصورت لباس زیب تن کرنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے تاہم لندن کی معروف ڈیزائنرز نے ایسا انوکھا اور منفرد عروسی لباس تیار کیا ہے جسے پہننے کے ساتھ ساتھ کھایا بھی جاسکتا ہے۔
لندن میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے کیک ڈیکوریشن شو میں پیش کیا جانے والا یہ لباس کوئی عام لباس نہیں بلکہ ایک کیک ہے جسے نہایت خوبصورتی کے ساتھ اور منفرد انداز میں تیار کیا گیا ہے۔
اس انوکھے لباس کی لمبائی 6 فٹ ہے جس کی تیاری تقریباً 10دنوں میں مکمل کی گئی ہے۔اس خوبصورت اور ’لذیذ‘ لباس کی تیاری میں 132پاؤنڈ فونڈنٹ جبکہ 110پاؤنڈ ماڈلنگ پیسٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔