• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونس خان کے 10ہزار رنزمکمل ، سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور

Resolution Passed In Sindh Assembly Regarding Younis Khan 10000 Runs
فخر پاکستان یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10000ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر نے والے پہلے بیٹس مین بن گئے ہیں۔

ان کے اس کارنامے پر نہ صرف بین الاقوامی سطح پر بلکہ ملک بھر سے پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بھی سابق کپتان کے اس کارنامے پر انھیں مبارکباد پیش کی ہےاور چیئر مین پی سی بی شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر اس حوالے سے یونس خان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

اب سندھ اسمبلی میں یونس خان کے اس کارنامے پر ایک قرارداد منظور کی گئی ہےجس میں یونس خان کے اس کارنامے کو نہ صرف سراہا گیا ہےبلکہ انھیں پاکستان کا سب سے بڑا ٹیسٹ بیٹس مین بننے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رہنما نثار کھوڑو نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان نے وہ کیا جو ان سے پہلے پاکستان کا کوئی بیٹس مین نہ کر سکا۔

سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ یونس خان نے اپنے بہترین کھیل سے یہ مقام حاصل کیاجس پر پوری سندھ اسمبلی انھیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونس خان نہ صرف عظیم کھلاڑی ہیں بلکہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر ہیں ۔
تازہ ترین