• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Uganda 38 Children 37 Year Old Mother Worried
اسے کہتے ہیں مفلسی میں آٹا گیلا، یوگنڈا کی 37 سالہ خاتون کے یہاں جوڑوں کی شکل میں 38 بچوں کی پیدائش نے اس کی زندگی میں مشکلات پیدا کر دیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کبیم بیری نامی گاؤں سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون مریم ناباتنزی کے تمام بچے ایک ہی شوہر سے ہیں۔

اس کی اولاد میں 28 لڑکے اور 10 لڑکیاں ہیں، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس جوڑے کے 4 مرتبہ بہ یک وقت تین تین بچے پیدا ہوئے جبکہ مریم ناباتنزی نے 3 زچگیوں میں چار چار بچوں کو جنم دیا، یوں کل 7 زچگیوں کے دوران اس کے 24 بچے پیدا ہوئے، بقیہ 14 بچے جڑواں پیدا ہوئے تھے۔

اس جوڑے کے سب سے بڑے بچے کی عمر 23 سال ہے جبکہ سب سے چھوٹا بچہ 4 ماہ کا ہے، تقریباً 15 سال کے درمیان 38 بچوں کی پیدائش کے باعث میاں بیوی کے لیے ان کی ضروریات کو پورا کرنا نہایت مشکل ہو گیا ہے،قلیل مدت میں تین درجن سے زیادہ بچوں کی پیدائش اور شوہر کی کم آمدن کی وجہ سے ناباتنزی کا خاندان کسمپرسی کا شکار ہے۔

اس خاندان کی مدد کے لیے مقامی سیاستدانوں اور میونسپلٹی کمیٹی نے مکئی کے بیج عطیہ کیے ہیں تاکہ وہ انہیں کاشت کرکے اپنا گزر اوقات کرسکیں، تاہم مکئی کی یہ فصل کتنی ہو گی؟ کب تیار ہوگی اور اس میں سے کتنی فروخت ہو گی اور کتنی ان کے استعمال کے لیے رکھ دی جائے گی؟ اور صرف بیج ہی نہیں ان کو زرعی زمین ، کھاد اور پانی وغیرہ کے علاوہ دیگر ضرویات کا انتظام کیسے ہو گا؟ ان سوالات کا جواب کسی کے پاس نہیں۔
تازہ ترین