• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو پیپروں میں فیل پپو کیسے پاس ہوگیا؟ شیخ رشید

Pappu Failed In Two Papers How He Passedshaikh Rasheed
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ2 پیپروں میں فیل ہونے والا پپو کیسے پاس ہوگیا؟، 2میں فیل3 میں سپلی والے کو کہتے ہیں پپوپاس ہوگیا ہے۔

اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف آپ ڈان لیکس کوروک رہے ہیں،عمران خان کا ساتھی ہوں، خان آخری امید ہیں۔

پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسہ کے دوران بارش ہوگئی ،تاہم جلسہ جاری رہا اور کارکن چیئرمین عمران خان کے خطاب کے منتظر رہے، خواتین کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ میں موجود تھی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے پاکستانی وکلا 6 مئی کو نکلیں، پورا پاکستان ان کا تاریخی استقبال کرے گا،ریاض پیرزادہ نے ان لوگوں کوبے نقاب کردیا ہے،تمام 5 ججوں نے قطری خط کو مسترد کر دیا، 2ججوں نے کہا کہ یہ صادق اور امین نہیں رہے، پانچوں ججوں نے کہا کہ کوئی منی ٹریل نہیں،3 ججز نے کہا کہ وزیراعظم کو 60 دن کی مہلت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں وزیرخارجہ ہوتا تواسمبلی میں جنرل راحیل شریف کی تعیناتی پربحث ہوتی،گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا توخان صاحب کی قیادت میں انگلی ٹیڑھی کر کے نکالیں گے،قوم نے عمران خان سے امید لگائی ہے،طارق فاطمی، پرویز رشید اور راؤ تحسین کو قربانی کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔

شیخ رشید کہتے ہیں کہ عوام کو پانی، بجلی اور نوکری نہیں ملتی، ججز صاحبان نے فیصلے میں میرے بارے میں اچھے الفاظ کہے، زندگی کے آخری 5 اوورز میں غریب کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔
تازہ ترین