• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل کے شو کا اسٹیج گر گیا، 108 افراد زخمی

Stage Of Private Tv Channel Falls In Islamabad 108 Injured
اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے شو کی ریکارڈنگ کے دوران اسٹیج گرنے سے 108 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسلام آباد کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں نجی ٹی وی کے شو کی ریکارڈنگ ہورہی تھی کہ اسی دوران اسٹیج گر گیا، جس کے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 108 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو و امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے، زخمیوں میں سے 60افراد کو پمز، 40 کو پولی کلینک، پانچ کو ہولی فیملی اور تین زخمیوں کو الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ تھانہ نیلور کے علاقے میں ایک ہال میں شو کی ریکارڈنگ کے دورا ن پیش آیا تھا۔
تازہ ترین