لاہور میں بند روڈپر گتے کے ایک گودام میں آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے عملے نے بَروقت پہنچ کر قابو پا لیا.
ریسکیو ذرائع کے مطابق بند روڈ کی آبادی گنجا کی گھاٹی کے قریب گتے کے گودام میں اچانگ آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، جس نے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا گتا جل کر خاکستر ہو گیا۔