• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Car Bomb Blast In Baghdad Kills 5 10 Injured
عراق کے دار الحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور5 زخمی ہوگئے ۔عربی ٹی وی کے مطابق دھماکہ بغداد کے مشہور سیاحتی مرکز شارع ابو نواس میں ہوا ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ اور بغداد آپریشنز کمانڈ کے ترجمان سعد مان نے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں، جبکہ زخمیوں کے بارے میں معلومات دینے سے انہوں نے گریز کیا ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تقریبا 5افراد کواسپتال لایا گیا ہے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے بغداد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
تازہ ترین