• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
World Dance Day To Be Observed Today
دنیا بھر میں رقص کا عالمی دن29 اپریل کو منایا جا رہا ہے ۔پہلی مرتبہ رقص کا عالمی دن29اپریل 1982کو انٹر نیشنل ڈانس کمیٹی آف دی انٹرنیشنل تھیٹر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منایا گیا تھا۔اس کے بعد سے یہ دن دنیا کے بیشتر ممالک میں منایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد نہ صرف اس فن سے متعلق لوگوں میں آگاہی اور اس کے ذریعے ایک دوسرے کو قریب لانے کا موقع فراہم کرنا ہے، بلکہ رقص کی مختلف اقسام کو فروغ دینا اور مختلف قوموں کے ثقافتی سرمائے کو بچانا ہے۔

اس دن کے موقع پر دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
تازہ ترین