• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں ہزاروں لیگو بلاکس سے تیار حیرت انگیز لیگو سٹی

Lego City Made Of Thousands Lego Bricks In Canada
دور جدید میں جہاں مشینوں کو جدید سے جدید تر بنایا جا رہا ہے، وہیں ان کے ماڈلز اور کھلونوں کی تیاری میں بھی نئے ریکارڈز قائم ہو رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک کمال دکھایا ہے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے افراد نے جنہوں نے ہزاروں لیگو بلاکس کی مدد سے ایسا لیگو سٹی اور انوکھاریلوے ماڈل تیار کیا ہے، جسے دیکھ کر کوئی بھی داد دئیے بنا رہ نہیں پاتا۔

ان افراد نے46ہزار8سو سے زائد لیگو بلاکس کی مدد سے یہ سٹی تیار کی، جہاں ایک ترقی یافتہ اور جدید سہولیات سے آراستہ شہر کی رونقیں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ وہیں پورے شہر میں ایک ٹرین بھی محوِ گردش دکھائی د ے رہی ہے، جس کے مختلف اسٹاپس اور ریلوے اسٹیشن بھی مہارت سے بنایا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ سڑکوں پر رواں ٹریفک ، ننھی گاڑیاں، سگنلز، شاپس، راہگیر، ائیر پورٹ پر موجود جہاز، عمارات، بحری جہاز اورکرین بھی اس شاندار لیگو ماڈل کا حصہ بنائے گئے ہیں ،جس کی قیمت چار ہزار ڈالر متعین کی گئی ہے۔
تازہ ترین