• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان پارلیمانی نمائندوں کی کابل میں ملاقات

Pak Afghan Parliamentary Delegation Meeting
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفد نے افغان پارلیمنٹ کے نمائندگان سے کابل میں ملاقات کی ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے باہمی امور کو زیر غور لایا گیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان مذہب، اخوت ،ثقافت اور ہمسائیگی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، انتہاپسندی سے نبردآزما ہونے کے لئے دونو ں ممالک کو مشتر کہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔
تازہ ترین