• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اسپتال کی چھت پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

Karachi Fire Erupted On Hospitals Roof Under Control
کراچی کے علاقے حسین آباد میں واقع اسپتال کی چھت پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ سے چھت پر رکھا گیس سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹ گیا ۔

حسین آباد میں واقع اسپتال کی چھت پر پڑے کچرے میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایک فائر ٹینڈر روانہ کیا گیا۔ اس دوران آگ نے چھت پر لگے شیڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید دو فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے۔

چند مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ آگ کے باعث چھت پر رکھا گیس سلنڈر بھی دھماکے سے پھٹ گیا۔ تین فائر ٹینڈرز کی مدد سےکچھ دیر میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے کے بعد اسپتال اور اس سے ملحقہ علاقے کی بجلی منقطع کر دی گئی تھی۔
تازہ ترین