• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی ہیکر نے گوگل اور فیس بک سے 10رب روپے ہتھیالیے

Russian Hacker Scamed Google And Facebook Took 10 Billion Rupees
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق انٹرنیٹ کی دو سب سے بڑی کمپنیوں گوگل اور فیس بک نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک فراڈ اسکیم کا شکار ہوئے جس کے نتیجے میں انہیں دس کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی دس ارب روپے سے زائد سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

یہ فراڈ 48 سالہ ایک روسی شخص نے جعلی ای میلز کے ذریعے کیا تھا جو اِن کمپنیوں سے وابستہ کلائنٹ کمپنیوں کو بھیجی گئی تھی تاہم ای میلز اس طرح بھیجی گئی تھیں کہ لگتا تھا جیسے خود گوگل اور فیس بک انتظامیہ نے یہ ای میلز بھیجی ہیں۔

محکمہ انصاف کے مطابق اس فراڈ کا کامیابی سے سراغ لگاتے ہوئے رقم واپس موصول کرلی گئی ہے اور فراڈ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
تازہ ترین