• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں کارروائیاں، 69 افراد زیر حراست

69 Suspects Arrested In Search Operation In Different Cities
ملک بھرمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے، مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران اشتہاریوں سمیت 69افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

بھکرمیں سرچ آپریشن کے دوران 28 مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا، 80 گھروں کی تلاشی اور 110 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو مقدمات بھی درج کیے گئے۔

لودھراں میں سرچ آپریشن میں 15مشتبہ افراد کو پکڑلیا گیا، حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں سے خاتون سمیت4 رکنی نوسر باز گینگ کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔

وہاڑی میں منشیات فروشوں اوراشتہاریوں کے خلاف پولیس آپریشن کےدوران14اشتہاریوں سمیت22ملزمان دھرلیے گئے ۔ آپریشن میں 34کلوگرام سےزائد منشیات اوراسلحہ بھی برآمد ہوا ،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر3مقدمات درج کرلیے گئے ۔
تازہ ترین