• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک کے ماضی اور حال پر فوٹو گرافی نمائش

Photography Exhibition On New Yorks Past And Present
دوسری جنگ عظیم کے بعد نیویارک شہر میں کیا تبدیلیاں رونما ہوئیں اور آج یہ شہر کس شکل میں ہے، نیویارک کے میوزیم میں فوٹو گرافی کی نمائش جاری ہے۔

نیویارک سٹی کے میوزیم میں جاری نمائش میں فوٹو گرافر ٹوڈ ویب کی1946ءکے بعد کی تصویریں رکھی گئی ہیں جس میں شہر کے مختلف حصوں کی منظر کشی کی گئی ہے۔

ساتھ ہی برطانوی اخبار کے فوٹوگرافر کی 2017ء کی تصویریں بھی موجود ہیں، ان تصویروں میں شہر کے ان ہی حصوں کی دوبارہ منظر کشی کی گئی ہے۔

اس نمائش کا مقصد دوسری جنگ عظیم اور آج کے نیویارک سٹی میں رونما ہوئی تبدیلیوں کو اجاگر کرنا ہے۔
تازہ ترین