• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: مہنگائی میں اضافہ، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

Quetta Inflation Prices Are Touching The Sky
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹی اشیاکی قیمتوں کو کنٹرول کرنےمیں ناکام ہوگئی ہے۔

کوئٹہ میں بکرے کا گوشت750 روپےفی کلو اور گائے کا گوشت 380 سے440 روپےفی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 600 روپے، گائے کا ہڈی والاگوشت 3 سو روپےفی کلو اور بغیر ہڈی والا گوشت 390 روپے فی کلو مقرر ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چکن کڑاہی کانرخ 450 روپے فی کلو اور مٹن کڑاہی کاریٹ 850روپےفی کلومقررکیاگیاہے مگر چکن کڑاہی 750روپےفی کلو اور مٹن کڑاہی ایک ہزار100روپےفی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب دودھ اور دہی بیچنےوالوں نے بھی سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد سے انکار کردیا ہے۔ کوئٹہ میں دودھ 90 روپے اور دہی 100 روپےفی کلو میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ سرکاری نرخنامے میں دودھ کی فی کلوقیمت 85 اور دہی کی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر ہے۔
تازہ ترین