• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کا قدرتی توڑ، تربوزہر جگہ با آسانی دستیاب

Water Melons Easily Availabale For Breaking Heat
گرمی آتی ہے تو عوام کو پریشان تو کرتی ہے لیکن قدرت نے اس کا توڑ بھی خوب نکالا ہے، موسم گرما اپنے ساتھ تازہ رسیلا پھل تربوز بھی لاتا ہے۔

جب موسم گرما میں حلق سوکھ رہا ہو اور دن بھر کی بھاگ دوڑ سے بھوک ختم ہوچکی ہوتو ایسے میں دل چاہتا ہے کچھ ہلکا پھلکا، ٹھنڈا رسیلا پھل کھانے کو ۔

جی ہاں، سرخ سرخ بڑا سا تربوز اس کے علاوہ اور کچھ من کو نہیں بھاتا۔ قدرت نے اس پھل میں کھانا اور پانی دونوں کی بہتات رکھی ہے، یہ پھل اپنے اندر بہت سی خوبیاں رکھتا ہے، ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ یہ پیاس کو بھی خوب بجھاتا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ تربوز ان کا پسندیدہ ہ پھل ہے جس کے کھاتے ہی دل و دماغ کول کول ہوجاتا ہے۔ ٹھیلے اور سڑک کنارے تربوز سجانے والے بھی خوش دکھائی دیتے ہیں۔ تربوز ایک میٹھا اور لذیذ پھل ہے جو نہ صرف کھانے میں اچھا ہے بلکہ اس کا شربت بھی عوام میں کافی مقبول ہے۔
تازہ ترین