• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مایوسی میں کشمیری عوام کیخلاف جارحیت کررہا ہے، آرمی چیف

India Doing Aggression Against Kashmiris In Frustration
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت مایوسی میں مقبوضہ کشمیر میں عوام کے خلاف، کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی دیہات کے خلاف جارحیت کر رہا ہے، سیز فائر کی خلاف ورزی پر جواب دینے میں فوجی روایات کو مدنظر رکھناہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا، دورے کے دوران آرمی چیف کو ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا تشدد ہر لحاظ سے ریاستی تشدد ہے، بھارتی جارحیت سے آزاد کشمیراور پاکستان میں عوامی جذبہ بڑھ رہا ہے، پاکستان نہتے کشمیری بچوں اور خواتین پر بھارتی مظالم پر لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو خوف اور جبر کےبغیر رہنےکاپورا حق ہے، ہمیشہ کشمیریوں کےحق خودارادیت اور سیاسی جدوجہد کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور جذبے کو بھی سراہا۔
تازہ ترین