• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب:مضر صحت کھانے اور مٹھائی نے 9افراد کو اسپتال پہنچادیا

9 People Rushed To Hospital Due To Food Poisoning
پنجاب کے مختلف شہروں میں مضر صحت مٹھائی اورکھانا کھانے کی وجہ سے9افراد اسپتال پہنچ گئے ۔

بہاولنگر میں مضرصحت کھاناکھانے سے 5 افرادبے ہوش ہوگئے،جبکہ وہاڑی میں مٹھائی کھانےسے متاثر 4بچےاسپتال پہنچے ۔

چشتیاں میں میاں بیوی اور3 بچیوں نے کھانا کھایاتوپانچوں کی حالت بگڑگئی پانچوں متاثرین کوکوتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایاگیا، جہاں میاں بیوی اورڈیڑھ سالہ بیٹی کی حالت نازک ہے۔

ادھروہاڑی میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ایک دکان سے مٹھائی خریدکھانے والے 4بچوں کی حالت بگڑگئی ۔بچوں کا تعلق صادق آباداورانیس ڈبلیو بی سے ہے،جنہیں اسپتال پہنچادیاگیاہے۔
تازہ ترین