• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہیں،ترجمان وزیرداخلہ

Khursheed Shah Suffer Mental Healthspokesman Interior Minister
ترجمان وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ خورشید شاہ ذہنی اور اخلاقی طور پر اسی سطح پر کھڑے ہیں جہاں 70 کی دہائی میں انہوں نے کے ای ایس سی سے ملازمت شروع کی تھی۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان وزیر داخلہ نے کہا کہ ہرغیرمتعلقہ چیز کو وزیر داخلہ سے جوڑنا ان کے سیاسی، اخلاقی اور شخصی دیوالیہ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ترجمان وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنی ماضی کی اصلیت اور ذہنیت سے باہر نہیں نکل سکتے، وزیر داخلہ کے پاس نہ تو اتنا وقت ہے کہ وہ کسی کی لغو اور بے ہودہ باتوں کا جواب دیں اور نہ وہ خورشید شاہ کی بے بنیاد باتیں اس قابل سمجھتے ہیں کہ ان پر اظہار خیال کیا جائے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ افسوس اس بات کا ہے کہ میڈیا کے چند حلقے بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات کا نوٹس لیتے ہیں۔

ترجمان نے یہ کہا کہ کچھ لوگ وزیر داخلہ کی دشمنی میں اتنی پستی کا شکار ہیں کہ وہ اپنی ماضی کی تعلیم اور سوچ سے باہر نکلنے کے لیے تیار ہی نہیں اور اسی پست سوچ کا اظہار ان کے بیانات سے ہوتا ہے۔
تازہ ترین