• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل جیل کراچی سے خاتون قیدی کی فرار کی کوشش

Woman Prisoner Try To Flee From Jail
کراچی میں سینٹرل جیل کی سیکورٹی کا پول کھل گیا،خاتون قیدی نے جیل کی 20فٹ اونچی دیوار عبور کرلی علاقہ مکینوں کے شور مچانے پر پولیس نے پہنچ کر خاتون کو دوبارہ حراست میں لیا ۔

سینٹرل جیل کراچی سے خاتون قیدی نے فرار کی کوشش کی اور بلند دیوار پر چڑھ گئی ،پولیس نے خاتون کو دیوار سے اتار کر جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

رات بارہ بجے سینٹرل جیل کے باہر سے گزرنے والی سڑکیں سیکیورٹی خدشات پر بند،کئی ماہ سے علاقے میں موبائل فون جیمرز نصب ہونے کی وجہ سے کئی کلو میٹرز تک فون پر بات بھی نہیں کی جاسکتی،لیکن ایک ایسا واقعہ جس نے تمام سیکیورٹی انتظامات کی پول کھول دی۔

گزشتہ روز ہی سینٹرل جیل منتقل کی گئی خاتون قیدی شائستہ آج دن کی روشنی میں جیل کی 20 فٹ اونچی دیوار پر چڑھی اور پھر خار دار تاروں کو بھی عبور کرنے لگی۔

خاتون کو دیوار پر چڑھا دیکھ کر علاقہ مکینوں نے شور مچایاتوپولیس کا ہوش آیا اور خاتون کو حراست میں لینے پہنچی، دیوار اونچی ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں نے سیڑھی پر چڑھ کر خاتون کو نیچے اتارااور چوری کے الزام میں گرفتار ہونے والی خاتون کو واپس جیل لے گئے۔
تازہ ترین