• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی مائی کا لعل وزیراعظم سے استعفا نہیں لے سکتا،امیر مقام

No One Can Collect Resign From Prime Minister Nawaz Sharif
وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ نواز شریف20 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم ہیں، حکومت خیرات میں نہیں ملی ، کوئی مائی کا لعل استعفا نہیں لے سکتا ۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میںوزیراعظم کے مشیرنے کہا کہ عمران خان کے قول اور فعل میں تضاد ہے،اسپیکر خیبرپختونخوا پر کرپشن کاالزام لگا تو استعفیٰ نہیں دیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو حکومت خیرات میں نہیں ملی، کوئی مائی کا لال 20کروڑ عوام کےمنتخب کردہ وزیراعظم سے استعفی نہیں لےسکتا۔
تازہ ترین