• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ :بچوں کی کھلونا پستول اور پٹاخوں پر پابندی عائد

Quetta Ban On Childrens Toy Pistol
حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں بچوں کے کھلونا پستولوں کی خریدوفروخت اور پٹاخوں پر پابند ی عائد کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے اور ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144کےتحت عائد پابندی کااطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کھلوناپستول اورپٹاخون سے معاشرے اورخاص طورپر بچوں پر برے اثرات مرتب ہوتے ہے۔

اس سے قبل بھی کوئٹہ میں بچوں کے کھلونا پستول اور کھلونا گن پہ پابندی عائد ہوچکی ہے۔
تازہ ترین