• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
New Glimpse Of The Full Thrill Film Mom
بالی وڈ کی تھرل سے بھرپور نئی فلم ’موم‘کی نئی جھلک جاری کردی گئی ہے جس میں نواز الدین صدیقی ایک معمر شخص کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں ۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپوربالی وڈ کی نئی فلم’موم‘میں پاکستان کے مشہور اداکار عدنان صدیقی اورسجل علی بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

روی اُدیوار کی ہدایت کاری اور بونی کپور کی پروڈیوز کردہ اس فلم میں سری دیوی، عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ ، امریتا پوری شامل ہیں۔

واضح رہےبالی وڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم‘تین مختلف زبانوں ہندی ، تامل اور تیلگو میں رواں سال 14جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین