• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: چکن گونیا کی تشخیص کیلئے ریپڈ کٹس منگوانے کا فیصلہ

Sindh To Import Kits For Rapid Diagnosis Of Chicken Guni
سندھ کے محکمہ صحت نے انسداد چکن گونیا کی تشخیص کے لئے فوری طور پر بیس ہزار ریپڈ کٹس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکریٹری ہیلتھ فضل اللہ پیچو ہوکی صدارت میں انسداد چکن گونیا کے اجلاس میں فوری طور پر سندھ بلخصوص کراچی کے لئے چکن گونیا کی تصدیق کے لئے ریپڈ کٹس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں سے سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ عظمی ڈاکٹر محمد علی عباسی ،ملیریا کنٹرول پروگرام اور انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام سمیت ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر محمد توفیق نے شرکت کی۔

ترجمان انسداد چکن گونیا ڈاکٹر مسعود سولنگی ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق اجلاس میں فوری طور پر کراچی کے لئے بیس ہزار انسداد چکن گونیا ریپڈ کٹس منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں میئر کراچی سے انسداد چکن گونیا اور ڈینگی اسپرے کرانے کی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
تازہ ترین