امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں کینسر کے خلاف جنگ لڑنے والے شخص نے اپنے تینوں بچوں کی خوشیاں زندگی میں ہی دیکھنے کی خواہش پوری کرلی۔
رے بیرو کو گلے کا کینسر ہے اور تین برس کے دوران ہر طرح کا علاج کرانے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی زندگی میں ہی بچوں کی خوشیاں دیکھ لیں، اس کے لیے انہوں نے بیٹے کو گریجویشن کے موقع پر پہننے والا خاص لباس اور بیٹیوں کو عروسی جوڑا پہنا کر فوٹو شوٹ کرائی۔
بچوں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ان کے والد اپنی زندگی کے آخری لمحات خوشیوں سے بھرپور گزاریں، رے بیرو ان دنوں ہوسپائس میں رہ رہے ہیں جہاں اُن کی ہرخواہش پوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔